پاکستان مخالف افغان حکومت اور طالبان

آپ کے ملک پر کوئی دشمن ملک حملہ آور ہوجائے اور وہاں کے کچھ موقع پرست لوگ اُس حملہ آور کے ساتھ مِل جائیں اور مُلک کے شہریوں اور بچوں کومارنے والوں کی مدد کریں تو یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں تاریخ میرصادق اور میر جعفر کے نام سے یاد رکھتی ہے اور وہ غدار کہلاتے ہیں۔ یہی کام حامد کرزئی، اشرف غنی ، عبدللہ عبدللہ اور ایسے ہی کئی غدار افغانیوں نے کیا اور اسی غداری کی بدولت افغانستان کی حکومت حاصل کی۔


اِس وقت پاکستان کے دشمن ممالک اور ملک کے اند ربھی ایک ریاست مخالف طبقہ یہ اعتراض اُٹھا رہا ہے کہ طالبان پاکستان کے تربیت یافتہ ہیں۔انہیں یہ یاد رکھنا چائیے کہ جب اسی کی دہائی میں روس افغانستان پر حملہ آور ہوا تو یہ پاکستان ہی تھا جس نے افغانوں کی ٹریننگ کی اور اُن کے ساتھ مل کر روس جیسی بڑی طاقت کو نہ صرف شکست دی بلکہ اُس کے ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دئیے۔ اس جنگ کے دوران لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان آئے اور پاکستانیوں نے اُنہیں کُھلے دِل سے خوش آمدید کہا اور اُنہیں نہ صرف پاکستان میں کاروبار کے مواقع ملے بلکہ پاکستانیوں نےانہیں اپنے ساتھ کاروبار میں شریک بھی کیا ۔ اگر پاکستان اُس وقت افغانوں کی مدد نہ کرتا تو آج روس کو افغانستان پر قبضہ کئے کئی دہائیاں گزر چکی ہوتیں اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ افغانوں کو آج تک کوئی شکست نہیں دے سکا اور افغانستان بیرونی حملہ آوروں کا قبرستان ہے وغیرہ وغیرہ یہ سب دعوے افغانستان کے پہاڑوں میں ہی کسی قبرستان میں دفن ہوچکے ہوتے۔


یہ بات ہمیشہ یاد رہنی چاہئے کہ افغانستان میں افغان مجاہدین (جِن میں طالبان بھی شامل تھے) اور پاکستان کے ہاتھوں روس کی شکست کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوچکی تھی۔ وہاں پر تمام افغان متحارب دھڑے ایک دوسرے کے ساتھ برسرِپکار ہوچکے تھے۔ اُس وقت طالبان ہی تھے جنہوں نے اِس تمام صورتحال کو کنٹرول کیا تھا اورتاریخ میں پہلی بار افغانستان میں ایک مستحکم حکومت بنی تھی اور یہ پہلی افغان حکومت تھی جس کو پاکستان کا دوست کہا جاسکتا تھا۔ ورنہ افغانستان پاکستان کے لئے کبھی بھی بھارت سے کم ثابت نہیں ہوا۔ یہ وہ مُلک تھا جس نے پاکستان بننے کے بعد اقوامِ متحدہ میں اُس کی مخالفت کی تھی اور پاکستان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


بدقسمتی سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو حملے کے بعد اُن کی مدد سے تشکیل پانے والی حامد کرزئی اور اشرف غنی دونوں کی کٹھ پُتلی حکومتیں بھی پاکستان کے خلاف کسی دشمن مُلک سے کم ثابت نہیں ہوئیں۔ افغانستان میں موجود ہ اشرف غنی حکومت کے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ تعلقات، افغانستان میں را کی قائم کردہ دہشت گردوں کی تربیت گاہیں اور آئے روز پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوجیوں پر افغانستان کی جانب سے حملے اور پاکستان میں افغانستان سے آئے دہشت گردوں کی کاروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ موجودہ افغان حکومت پاکستان کے دشمن اور مخالف ممالک کے ساتھ تعلقات میں اِتنا آگے نکل چکی ہے کہ اب اُس سے پاکستان یا پاکستانی عوام کے متعلق کسی ہمدردانہ یا مخلصانہ روئیے کی توقع رکھنا عبث ہے۔


طالبان بیس سالہ جنگ کے بعد امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کو شکست دے چُکے ہیں اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد وہ افغانستان کے آدھے سے زیادہ حصے پر قبضہ کر چکے ہیں ۔ طالبان جو پہلے صرف افغانستان کے دیہاتوں اور اہم شاہراہوں پر قا بض تھے اب وہ افغانستان کے مختلف صوبائی دارالخلافوں سمیت اہم شہروں پر بھی قبضہ کر چکے ہیں اور اُن کے زیرقبضہ علاقے میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مخلتف افغان دھڑوں کے دھڑا دھڑطالبان کے ساتھ شامل ہونے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ اِس صورتحال میں بھارت اور کٹھ پتلی افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کو نظرانداز کرکے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا ایک شرمناک اور مذاہقہ خیز ڈرامے سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔


لہذٰا پاکستان کی حکومت اور ریاستی اداروں کو افغانستان کے اندر کسی بھی فریق کی امداد کا فیصلہ عالمی دبائو کی بجائے اپنے طویل مدتی مفادات اور موجودہ افغان حکومت کے روئیے کو پیشِ نظر رکھ کر کرنا ہوگا۔

تحریر: محمد سجاد منیر ایڈووکیٹ

Note: This article is written in Urdu language. When translating into another language with Google, keep in mind that it may change the text and context of the article.

9 thoughts on “پاکستان مخالف افغان حکومت اور طالبان

  • April 23, 2022 at 9:54 pm
    Permalink

    [url=http://ecodomstroj.ru/musornye-meshki-vazhnaya-sostavlyayushhaya-bytovoj-zhizni-kazhdogo-cheloveka/]GarbegeBags[/url]

    Reply
  • June 9, 2022 at 8:59 pm
    Permalink

    Смотрите онлайн фильмы, в хорошем качестве, много бесплатных видео. Манчестер у моря просмотр фильма онлайн Смотреть онлайн бесплатно. Смотреть онлайн фильм бесплатно

    60151682 50706426 469964758260 48965452708770535371

    15869799 15747818 693930502440 93751947855614165380

    48806696 56751787 232085894455 60959451584064255869

    Reply
  • June 10, 2022 at 4:25 am
    Permalink

    If some one desires expert view about blogging after that i recommend him/her to
    visit this weblog, Keep up the fastidious work.

    Reply
  • June 10, 2022 at 5:52 am
    Permalink

    Фильмы смотреть онлайн скачать. Грейхаунд фильм Смотрите фильмы для всей семьи в лучшем онлайн-сервисе

    22544506 2658814 727921884411 2772831199858067083

    26972317 51274616 820490648000 2598263795220634141

    9167298 39433778 49103037524 9925884343188490795

    Reply
  • June 10, 2022 at 10:33 am
    Permalink

    Перейдите в наш универсальный онлайн-кинотеатр. яздесь смотреть фильм Список всех старых фильмов, фильмография.

    97547999 4184352 960150677991 22242413463977181957

    49318561 25213920 467989195118 43559526777550592985

    84858440 11321255 429496668740 4007391068983794355

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published.